MACEDONIA:

شمالی مقدونیہ کے علاقے کوکانی میں پرہجوم نائٹ کلب میں میوزک بینڈ کی لائیو پرفارمنس کے دوران بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے کہا کہ نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے 4 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

مقدونیہ کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ واقعے پر نائٹ کلب کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت کلب میں ایک میوزک بینڈ پرفارم کر رہا تھا جبکہ آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے دوست اور کئی خاندانوں کے اراکین بچھڑ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہد 22 سالہ ماریجا تیسوا نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ہر کوئی خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا اور جیسے ہی انہوں نے کوشش کیا تو زمین پر گر گئیں اور لوگ ان کو روندھتے ہوئے گئے، جس سے ان کے چہرے پر زخم آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کا اپنی بہن سے رابطہ منقطع ہوگیا جو تاحال لاپتا ہے اور وہ ہمیں کسی اسپتال میں بھی نہیں ملیں۔

مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے نائٹ کلب میں آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ دن کو 3 بجے لگی، جس کی وجہ شعلے بلند کرنے والی ڈیوائسز تھیں۔

وزیرصحت اربین تیراواری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 148 افراد کو اسکوپجے، کوکانی اور قریبی قصبوں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 18 کی حالت تشویش ناک ہے، مزید بتایا کہ اسکوپجے سٹی اسپتال میں شدید جھلسے ہوئے 27 افراد موجود ہیں اور مزید 23 افراد کو کلینیکل سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نائٹ کلب میں مقدونیہ کے بتایا کہ

پڑھیں:

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، دہشت گرد لاشوں اور زخمیوں سمیت فرار ہوگئے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
میریان میں مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائیگی، وزیراعظم راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی