موجودہ صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ـ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردا ادا کر سکتے ہیں، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے معاملے پر بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر مساجد اور مدارس محفوظ نہیں تو عام مقامات کیسے محفوظ ہوں گے؟ ممتاز عالم دین مفتی منیر شاکر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزانہ مساجد میں دھماکے ہو رہے ہیں، علماء کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، پوچھتا ہوں حکومت کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ علماء کے پے درپے قتل کے واقعات افسوس ناک اور مذہبی طبقے کے خلاف گہری سازش ہیں، اگر مساجد اور مدارس محفوظ نہیں تو عام مقامات کیسے محفوظ ہوں گے؟
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی نے کہا کہ کا فیصلہ سکتے ہیں
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔