لیاری گینگ وار اور کچے کےڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار اور کچے کےڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، کوئی اور نہیں ہے۔
پی پی رہنما شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج مچائے رکھی۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہےایم کیو ایم نے تمام بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو ناکوں چنے چبوا کر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ دھونس، جبر اور دھاندلی سے قائم بلدیاتی حکومت کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے، پارکنگ تک کے معاملے پر صوبائی اور شہری حکومت ایک پیج پر نہیں ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے قائم ہے، شہر میں امن کی وجہ ایم کیو ایم کے 23 اگست 2016 کا اعلان ہے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کی ترقی دو مخالف سمت کی باتیں ہیں، سندھ کے محکمے کرپشن کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی خورشیدی ایم کیو ایم
پڑھیں:
شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور (نمائندہ جسارت) چوری شدہ 10 موثر سائیکلیں ، 13 موبائل فون اور واپڈا گرڈ اسٹیشن سے چھینا گیا پسٹل ، موبائل فون برآمد ، ڈی ایس پی میڈم پارس بکھرانی کی پریس کانفرنس۔ 3 رکنی گینگ کا سراغ لگایا گیا گینگ کا سربراہ گرفتار۔ پارس بکھرانی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے ایس ایس پی آفس میں میٹ دی پریس میں بتایا کہ شکارپور پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی نیو فوجداری پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے ایکٹو گینگ کو ٹریس کرکے سراغ لگایا گینگ سٹی شکارپور سمیت مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھی موٹر سائیکل چوری کرنے میں 3 رکنی ایکٹو گروہ گینگ تھی ڈکیت گینگ والوں کی شناخت ساجد راھوجو ، یونس لوڈرو اور تیسرا نامعلوم افراد کے ناموں سے ہوئی ہے گینگ میں سے یونس لوڈرو کو ملنگ شاہ کے علاقے سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ساجد راہوجو فرار ہو گیا گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی، پولیس مقابلے سمیت مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم یونس لوڈرو کی نشاندہی پر پولیس نے 10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں اس کے علاوہ پولیس نے گرڈ اسٹیشن میں ہونے والی لوٹ مار کی واردات کو بھی ٹریس کیا پولیس نے چھینا گیا ٹی ٹی پستول ، 2 میگزین ، 3 موبائل فون اور 10 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی ہے بعدازاں ٹیکنیکل ٹیم کی مدد اور آپریشن کے دوران 10 چوری موبائل فون بھی برآمد کرکے ملوث گینگ کو ٹریس کرلیا گیا ہے، ان کے خلاف آپریشن جاری ہے اور بہت جلد تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی اور ایس ایچ او نیو فوجداری اختر ابڑو کو کامیاب کارروائی پر ٹیم سمیت شاباش دیتے ہوئے سی سی تھرڈ اور نقد انعام دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔