گلشن حدید، جھاڑیوں میں درخت سے پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
گلشن حدید میں جھاڑیوں کے درمیان درخت سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید ڈھیرا اسماعیل کان ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں درخت سے لٹکی ہوئی پھندا لگی لاش ملی۔
لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او علن خان نے بتایا کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے ۔ متوفی بیروزگاری سے تنگ تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر رسی کی مدد سے درخت پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
متوفی کا آبائی تعلق ساکران سے تھا جبکہ یہاں قریب جوگھیومیں رہتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دورہ امریکا اور اقوام متحدہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا، اسحاق ڈار
فائل فوٹوامریکا اور اقوام متحدہ کا انتہائی اہم دورہ مکمل کرکے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسلام آباد واپس پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر اٹھایا، امید ہے مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات ہوئی اور اسی دوران ایک بار ٹیلے فون پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودیہ، مصر سمیت 8 ممالک کے وزرا سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی 3 بار صدارت بھی کی۔ نائب وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کی پیش قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ منظور ہوئی ۔