وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔

پنجاب میں عنقریب ن لیگ کی حکومت ہو گی: رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عنقریب ن لیگ کی حکومت آنے والی ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح پر ہیں، جو قومی معیشت میں ناصرف مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا حدف ہے۔ اس کے علاوہ مزید 8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا مشہود نے کہا

پڑھیں:

پھیالونگ پراجیکٹ، رواں سال کئی جگہوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

آغا باقر کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ بلتستان میں انچن فاونڈیشن برائے ترقیاتی امور بلتستان (ادارہ آفتاب) کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت صورت حال پر بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جیسے ہی دیوسائی میں کام کرنے کا سیزن شروع ہو گا ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا اور فوری کام کو مکمل کر کے پانی کو سدپارہ ڈیم میں چھوڑا جائے گا۔ کابینہ کے افراد بہت جلد کمشنر بلتستان سے ملاقات کر کے اس عظیم میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بریفینگ دینگے اور اس پراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرینگے۔ اس عظیم پراجیکٹ کو بروقت تکمیل کرنے کے لیے مختلف ٹھیکیداروں کے تعین اور دیگر  ضروری لوازمات کو دیوسائی پہنچانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس سال ڈبم میں پانی ایک ماہ پہلے پہنچنے کا سبب پھیالونگ پراجیکٹ کا وہ عظیم کوہل تھا جس کو ادارہ آفتاب کی سربراہی میں تیار کیا گیا اور بعض اطلاعات کے مطابق اس کوہل میں سردیوں میں بھی برف کے نیچے سے پانی جاری رہنے کی اطلاعات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پھیالونگ پراجیکٹ، رواں سال کئی جگہوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ
  • حکومت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا
  • بھارت کے نقصان کی تفصیلات تھوڑی دیر میں سامنے آ جائیں گی، عطاء تارڑ
  • پاکستان میں کاروباری مواقع حوصلہ افزا ہیں، یو ایس پاکستان بزنس کونسل
  • سماجی و معاشی مواقع میں فرق سے لوگوں کی اوسط عمر متاثر، ڈبلیو ایچ او
  • بھارتی آبی جارحیت کیخلاف ہر فورم پر جائیں گے، خواجہ آصف
  • پہلگام واقعہ کے الزام میں گرفتار بے گناہ کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہونے لگیں
  • لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ
  • سلامتی کونسل میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت پیش کیے جائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف