لیاری گینگ وار اور کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار اور کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، کوئی اور نہیں ہے۔
پی پی رہنما شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج مچائے رکھی۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہےایم کیو ایم نے تمام بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو ناکوں چنے چبوا کر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ دھونس، جبر اور دھاندلی سے قائم بلدیاتی حکومت کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے، پارکنگ تک کے معاملے پر صوبائی اور شہری حکومت ایک پیج پر نہیں ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے قائم ہے، شہر میں امن کی وجہ ایم کیو ایم کے 23 اگست 2016 کا اعلان ہے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کی ترقی دو مخالف سمت کی باتیں ہیں، سندھ کے محکمے کرپشن کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی خورشیدی ایم کیو ایم
پڑھیں:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم
اسلام آباد:سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف ادارہ مؤثر اقدامات کرے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا ہے، سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوiسٹی گیشن ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے، عوام کو 'نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی' سے رابطہ کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبرز یا ای میل پر رابطہ کریں.
یاد رہے کہ اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائبر کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی این سی سی آئی اے سرکل وزٹ کریں۔