قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکس ڈیجیلائزیشن کا ٹھیکہ ”مکنسے“ نامی فرم کو دینے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔ گیس کے نئے کنکشن نہ کھولنے کے حوالے سے تشویش بارے توجہ دلاؤ بھی نوٹس میں شامل ہے۔ اجلاس میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل2025 پیش کیا جائے گا، جبکہ ایوان میں ”بے دخلی“ ترمیمی بل2025 بھی متعارف کرایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی مزید توسیع کے لئے ایوان میں پیش ہوگا۔ آج کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2024 بھی ایجنڈا پر موجود ہے، وزیرخزانہ قرضے کا پالیسی بیان اور پرفارمبس مانیٹرنگ رپورٹ پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس میں
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےسانگھڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجوکےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سےتعزیت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور حلقےکی بہترین خدمت کی، انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 3