لائیو شو کے دوران مداح کی میکال ذوالفقار کو شادی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو ایک مداح نے لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا یہ واقعہ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آیا جہاں میکال ذوالفقار اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک تھے پروگرام میں گفتگو کے دوران ندا یاسر نے میکال کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف سوالات کیے اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی جاری تھا ایک خاتون مداح نے کال کرکے نہ صرف اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ میکال ذوالفقار کو شادی کی پیشکش بھی کر دی جس پر ندا یاسر حیران رہ گئیں ندا یاسر نے فوری طور پر کال کاٹ دی، تاہم میکال ذوالفقار اس صورت حال پر قہقہے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے جب ندا یاسر نے ان سے اس غیر متوقع پیشکش پر ردعمل دینے کو کہا تو میکال نے ہنستے ہوئے جواب دیا اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے اس موقع پر مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہ ایک عام شو نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ندا یاسر نے کے دوران
پڑھیں:
پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط پاکستان کے پُرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے، یہ پانچواں پروگرام ہے جو 2026ء سے 2031ء تک قابلِ عمل رہے گا۔
اِس فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی، فریم ورک میں خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے 5 کلیدی شعبے شامل ہیں۔
چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ اِس پروگرام پر دستخط پاکستان کے پُرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔