چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہد یدار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر حہ لی فونگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خزانہ پالسن سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، عالمی معیشت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔
پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فونگ نے کہا کہ چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، اختراعی ترقی کے ذریعے ترقی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں، مارکیٹ کی توقعات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، ملکی طلب کی صلاحیت اور اندرونی گردش کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، نئی ترقی کا نمونہ تیزی سے تشکیل پارہا ہے، چینی معیشت کے طویل مدتی مثبت بنیادی پہلوؤں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور مستقبل کے امکانات اب بھی بہت روشن ہیں۔
پالسن نے کہا کہ امریکہ-چین تعلقات بہت اہم ہیں، سبز تبدیلی ایک بڑا رجحان ہے، پالسن فاؤنڈیشن امریکہ-چین تعلقات کے استحکام اور سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔