سعودی عرب اور پاکستان یک جان اور ایک سر پر دو آنکھوں کی مانند ہیں، امام مسجد الحرام
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے اسلامی افواج کے درمیان پل تعمیر کرنے کے ضمن میں سعودی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس سے جڑے پاکستانی فوج کے نمایاں کردار کو سراہا ہے۔
پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف العتیبی کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق امام حرم نے پاکستانی عسکری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات سمیت پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
???? امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے ایک پاکستانی عسکری وفد کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ "سعودیہ اور پاکستان ایک جسم اور ایک سر پہ دو آنکھوں کی مانند ہیں۔" pic.
— Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) March 17, 2025
وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ وہ سعودی حکومت خاص طور پر خادم الحرمین شریفین ان کے ولی عہد اور وزیر دفاع کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
’اسی طرح ہم وزارت دفاع اور سعودی مسلح افواج میں ہمارے دینی بھائیوں کی ان عظیم کوششوں کو سراہتے ہیں جو وہ اسلامی افواج کے درمیان پل تعمیر کرنے، انہیں مضبوط بنانے اور ان کے تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے کررہے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: حرم نبوی ﷺ کی زیارت گھر بیٹھے، ورچوئل ٹور کا منفرد منصوبہ
امام حرم کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی فوج کا نمایاں کردارہے، کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ مسلمانوں کے تمام مقدسات خصوصاً حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی کوششوں میں سنجیدہ ہیں۔
امام حرم نے سعودی عرب اور پاکستان کو یک جان اور ایک سر پر دو آنکھوں کی مانند قرار دیا۔ ’تمام اقدامات ان کے سچے عقیدے، اخلاص، ایمان اور مملکت سعودی عرب سے محبت اس کے مقدسات کے احترام اور حرمین شریفین کے زائرین، حجاج کرام اور معتمرین کی خدمت کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امام حرم پاک فوج پاکستان پریس اتاشی سعودی عرب شیخ عبدالرحمن السدیس عسکری وفدذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستان پریس اتاشی شیخ عبدالرحمن السدیس عسکری وفد شیخ عبدالرحمن السدیس
پڑھیں:
مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی ان حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔