حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں جواب
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔
دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے آرہی ہیں،ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ سے بھی اس کی عکاسی ہورہی ہے، مالی سال 2024میں ترسیلات زرکاحجم 30.2ارب ڈالرتھا ، جاری مالی سال کے اختتام پرترسیلات زرکاحجم 35سے لیکر36ارب ڈالرتک بڑھنے کاامکان ہے۔
(جاری ہے)
ترسیلات زرمیں اتنابڑااضافہ اسلئے ممکن ہواکیونکہ عبوری حکومت اورموجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ غیرقانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کوناممکن بنا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کیلئے سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ضروری اقدامات لئے جاچکے ہیں اورانشاء اللہ 35 سے لیکر36فیصدتک اضافہ ہوگا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترسیلات زرمیں
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے جب کہ پاکستان کا ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے۔
امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں۔
گریگوری ڈی لوگرفو نے کہا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے۔
اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر " کا کردار ادا کر رہا ہے۔