مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش؛ تصویر بھی وائرل کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام عیسیٰ رکھا گیا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی حسین ہوگئی۔
مریم نفیس نے لکھا کہ ملیں سید عیسیٰ امان احمد سے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عمر اس پیارے بچے نے اس بابرکت ماہ میں آ کر ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔
اس دنیا میں اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللہ آپ کے سارے خوابوں کو پورا کرے۔ آمین۔ مداحوں سے بھی درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.
مریم نفیس نے اولاد کی خوہش مند خواتین کے لیے دعا کی کہ اللہ آپ کو جلد ہی ایک صحت مند بچہ عطا فرمائے، آمین۔
اداکارہ مریم نفیس نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ جن میں ان کے شوہر امان بھی موجود ہیں اور دونوں نے بچے کو تھاما ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 30 سالہ مریم نفیس نے ہدایت کار امان احمد سے اکتوبر 2022 کو شادی کی تھی جو مریم سے 13 سال بڑے ہیں اور ان کی پہلی شادی بشریٰ انصادی کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نفیس نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی جانے والی سزائیں آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بے گناہ رہنماؤں کو سزا دیے جانے کو ظلم قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، حق کی فتح یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصولی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی، آخر میں وزیراعلیٰ نے نعرہ بلند کیا، ’بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔