City 42:
2025-07-25@00:09:23 GMT

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

سٹی 42: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.

  وزیراعظم کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کےسیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے محمد ایوب چوہدری کو ڈیپوٹیشن پر مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد ایوب چوہدری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے .

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

 دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر، پولیس سروس، گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس، گریڈ 20 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی شہزاد اکبر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں پولیس سروس، گریڈ 19 کے علی شیر جاکھرانی کا بلوچستان حکومت سے موٹروے پولیس کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُنہیں بلوچستان حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بلوچستان حکومت کی گئی

پڑھیں:

 محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

 قیصر کھوکھر:محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے,محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

محمد عمر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات  کر دیا۔

محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔

عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  •  محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق 
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا