اسلام آباد:

وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کیلیے نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ ٹیکس فائلنگ سیزن سے قبل اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔

انھوں نے اے آئی ٹیکنالوجی فرم  ایفینیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہاحکومت کا ہدف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور غیر رجسٹرڈ شعبوں کو اس میں شامل کرنا ہے تاکہ زیادہ ٹیکس کے بوجھ تلے دبے طبقات، جیسے تنخواہ دار اورپیداواری شعبے کورعایت دی جا سکے۔

ملاقات میں ایفینیٹی کی توسیعی کاروباری سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہائرنگ اور ٹیکس نظام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے  پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے آگاہ کیا۔

ملاقات کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ حکومت کاروباری اداروں کی  معاونت جاری رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو فروغ دے گی۔

وفد کے سربراہ جیروم وان کیپلس نے بتایا  کمپنی کا 80 فیصد عملہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود ہے۔ انہوں نے  پاکستان میں دستیاب ہنر مندوں بالخصوص انجینئروں، کمپیوٹر سائنسدانوں اور ٹیکنالوجسٹوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہااس  افرادی قوت نے کمپنی کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ   فالو اپ اجلاس میں کہا مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے کی اصلاحات کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر یکساں طور پر لاگو جامع اور مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

اجلاس میں قومی ترقی و مالیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جو 10سالہ شراکت داری فریم ورک کا ہے۔اس کے تحت عالمی بینک نے  صحت، تعلیم، ماحولیاتی استحکام اور پائیدار ترقی سمیت کلیدی شعبوں میں 20 رب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیاہے۔

وزیر خزانہ نے ایک اوراجلا س میں موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کو چیلنج قرار دے دیا۔انہوں نے اس امر پر زور دیا عالمی  طریقہ کار اور معیارات کے مطابق حکمت عملی بنائی جائے تاکہ وسائل کی منصفانہ اور موثر تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس اور تحویل ملزمان سے متعلق   دو ترمیمی بل پیش کئے گئے جبکہ دوآرڈینسز میں 120روز کیلئے توسیع دے دی گئی۔سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر خزانہ  اورنگزیب نے بتایاٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینزی اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اس کا مقصد ٹیکس وصولی کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جس سے شفافیت میں اضافہ اور محصولات میں بہتری متوقع ہے۔ انھوں نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے  الاؤنسز اور پے سکیل پر نظر ثانی کی  تجویز زیر غورنہیں  البتہ سیلنگ میں اضافے کی تجویز ہے۔

ادھر  وزارت خزانہ کا کہنا ہے اجلاس میں  پے سکیلز پر نظر ثانی یا تنخواہوں کے متعلق بات نہیں کی گئی۔مزیدبراں اجلاس میں تحویل ملزمان ترمیمی بل اور  ٹیکس ترمیمی بل 2025ء پیش کئے گئے۔سوسائٹیز رجسٹریشن آرڈیننس 2024ء بھی پیش کیا گیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آرڈیننس 2024ء اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024ء میں 120روز کی توسیع دے دی گئی۔ایم کیو ایم کے رکن حفیظ الدین نے توجہ دلاؤنوٹس پر کہا ٹیکس ڈیجیٹیلائزیشن کے لئے اس فرم کی خدمات حاصل کی گئیں جو امریکن ہے مگر اسرائیل اور بھارت میں متحرک ہے۔

اجلاس کو بتایا  گزشتہ 5 برسوں میں   54 1ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہواجبکہ   36 1ارب ڈالر کی برآمدات کے برعکس 91  2ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ مالی سال 2025 ء میں سولر پینل، ٹرانسفارمرز اور بجلی آلات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

بجلی کے ترسیلی آلات کی درآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔صنعتی آلات میں 20 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری میں 40 فیصد، آٹو پارٹس کی درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔ اجلاس کل بدھ ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ

سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیراجبکہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔

ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے۔ 

وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ بھی معاشی استحکام کی توثیق ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔  محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • معیشت مستحکم، ٹیکس نظام، توانائی ودیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی: وزیر خزانہ
  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، وزیرخزانہ
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • ای چالان کو سکھر، لاڑکانہ حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے، شاداب نقشبندی
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا