City 42:
2025-04-25@08:44:12 GMT

1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:  پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔

 ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے، 1965ء کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میں بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہاز F86  ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا۔عظیم ہیرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں گلبرگ کی ایم ایم عالم روڈ بھی انہیں کے نام سے منصوب گئی ہے، پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے ایم ایم عالم 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے، تاہم ان کا تاریخ ساز کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایم ایم عالم

پڑھیں:

زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل جان جیکب نزویدے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف دی ائیر سٹاف نے زمبابوے کی فضائیہ کے انسانی وسائل، دیکھ بھال کے پیرامیٹرز اور آپریشنل ٹریننگ کی اپ گریڈیشن میں صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پی اے ایف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ  فوجی تعلقات ہیں جو علاقائی امن و سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

 پی اے ایف کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی معیارات کو تسلیم کرتے ہوئے، زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں زمبابوے کی فضائیہ کے کیڈٹس کی تربیت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اس کے جدید ترین تربیتی ماڈیولز سے استفادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے زمبابوے کی فضائیہ کو جدید بنانے میں مدد کے لیے پی اے ایف کے پائلٹس، انجینئرز اور تکنیکی عملے کی تعیناتی کے لیے زمبابوے کی درخواست کو بھی واضح کیا۔

ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

 اجلاس میں زمبابوے ایئر فورس کی آپریشنل تربیتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 12 سپر مشاق ٹرینر طیاروں کی بروقت خریداری اور ترسیل پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
  • پاکستانی ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز ناپسندیدہ شخصیات قرار ، بھارت چھوڑنے کا حکم
  • زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ