امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گر گئی، ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا اور 5 کروڑ امریکی ڈالرn یعنی تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔
کیلی فورنیا کی عدالت نے امریکا کی ایک کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50 ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند ہی لمحے بعد چھلک کر کافی ڈرائیور کی گود میں گر جاتی ہے۔
گرم کافی گرنے سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا، کافی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کو بہت زیادہ قرار دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
مزید پڑھیں: ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں مزید کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔