کراچی، چینی تھوک ریٹ 2 روپے کم، لاہور میں170 روپے کلو فروخت
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کرا چی ،لاہور (آئی ا ین پی )کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت میں2 روپے کمی آئی ہے ۔ کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں چینی
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔