قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے میں اجلاس جاری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں شریک نہیں۔
محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی اجلاس میں شریک نہیں،اپوزیشن لیڈر گوہر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں،پی ٹی آئی نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا: پینٹاگون
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباشریف، آرمی چیف اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں،اجلاس میں اعلیٰ سول وعسکری قیادت شریک ہے،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ کے پی شریک ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر کے پی ،وزیر دفاع خواجہ آصف، امیرمقام، رانا ثنااللہ اجلاس میں شریک ہیں،وزیرخزانہ اورنگزیب، طارق فضل چودھری، عبدالعلیم خان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اجلاس میں شریک قومی سلامتی شریک نہیں شریک ہیں
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔