میسی ارجنٹینا کی ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹیم سے باہر، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فٹبال لیگ میں (انٹرمیامی) کی نمائندگی کرنیوالے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسٹار فٹبالر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
انٹرمیامی کیلئے کھیلتے ہوئے لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا لیونل میسی
ارجنٹینا کی ٹیم 12 میچز میں 25 پوائنٹس کیساتھ کوالیفائنگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ جمعہ کو دوسرے نمبر کی ٹیم یوروگوئے کیخلاف میدان میں اُترے گی۔
مزید پڑھیں: میسی کی شرٹ کے لیے ریکارڈ بولی
بعدازاں ارجنٹینا کی ٹیم 25 مارچ کو روایتی حریف برازیل کیخلاف اہم مقابلے میں ٹکرائے گی، بزایل کو نیمار جبکہ ارجنٹائن کو میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیونل میسی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔