مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کا اپنے والد پر عدم اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک مزید توسیع کردی۔
وکیل صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی تاہم دوران سماعت ملزم کے والد کامران اصغر قریشی نے شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار انہیں کھینچ کر کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی
ملزم ارمغان قریشی نے اپنے والد کی جانب سے تجویز کردہ نئے وکیل کو اپنی وکالت کے لیے نامزد کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان نے بعد ازاں اپنے والد سے بھی ملاقات سے انکار کیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں: ارمغان کا کال سینٹر شہر کے 70 غیر قانونی کال سینٹر کا سہولت کار نکلا
ملزم ارمغان کے وکیل طاہرالرحمان تنولی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ارمغان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کی ہدایت کی ہے۔
ان کے مطابق ملزم ارمغان کو اتنا پریشان کیا گیا ہے کہ وہ اعتراف جرم کے لیے بھی تیار ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے کمپلکس میں صحافیوں کا داخلہ بند کردیا گیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں، ہمیں اعلیٰ افسران کی جانب سے اندرچھوڑنے کی اجازت نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمغان قریشی انسداد دہشت گردی پولیس ریمانڈ عدالت کامران اصغر قریشی مصطفیٰ عامر قتل کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس عدالت کامران اصغر قریشی مصطفی عامر قتل کیس
پڑھیں:
این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ این ایف سی کیلئے وفاق کا خط ملا۔ وفاق کا خط مثبت پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فنانس کمشن بنانے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ شہبازشریف کی واپسی سے پہلے کراچی چلا جاؤنگا۔6 کینالز کا منصوبہ فوری بند ہونا چاہئے۔ زرداری کو بریفنگ دی جس میں صرف وزیر داخلہ موجود تھے۔ پانی سے متعلق کوئی افسر نہیں تھے۔ صدر کو کہا گیا پانی بچائیں گے بعد میں صدر نے جوائنٹ پارلیمنٹ سیشن میں کہا کہ میں 6 کینالز منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔