غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہولناک قتل عام، شہداء کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج صبح سویرے سے قابض فوج کے متعدد حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں اب تک 404 شہید اور 562 زخمی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام میں شہداء کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 562 زخمی ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج صبح سویرے سے قابض فوج کے متعدد حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں اب تک 404 شہید اور 562 زخمی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر وسیع حملے کیے اور گزشتہ 18 ماہ سے جاری نسل کشی دوبارہ شروع ہوئی۔ ادھر صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ پر حملے میں 100 طیاروں نے حصہ لیا۔ فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نے غزہ میں سحری کے وقت حملوں کا آغاز کیا اور حملے دن پھر جاری رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سحری کے وقت دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی گئی۔ غزہ سٹی میں التابعین اسکول پر حملہ کیا گیا اور المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی کے مطابق قتل عام
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔