سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پرہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا،کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہےکہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اعلامیے پر ہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا،اعتمادمیں لیاجاتاتو ہوسکتاہے کہ اضافہ یاکمی کروادیتے ۔ نجی ٹی وی سےگفتگوکرتےہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ہم پورے خطے میں کہیں بھی خونریزی نہیں چاہتے،مولانافضل الرحمان نے اجلاس میں اہم تجاویزدی ہیں،ان کاموقف ہے کہ عافیت کاراستہ چنناچاہئے کوئی آپشن نہ بچے تو پھر یقیناًمقابلہ کرناچاہئے
۔انہوں نے کہاکہ باربارایک ہی دوائی سے کیاجاتاہے ،پانچ بار ایک ہی دوائی نے کام نہیں کیاتو اب دوائی بدل کردیکھاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اجلاس میں عدم شرکت پر ہم نے مایوسی کااظہارکیاہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں اطلاع دینے کا تکلف بھی نہیں کیاگیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیاسی رہنما غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔