حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حیدر آباد:
جنرل بس اسٹینڈ پر ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا، چار حملہ آور گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ہاشم بروہی کے مطابق اقدام قتل اور دھمکیاں دینے کے ایک مقدمے میں کارروائی کے لیے فریادی کے ہمراہ پولیس پارٹی جب ملزمان کے قریب پہنچی تو فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کیس کے فریادی سمیت دو افراد جاں بحق اور اے ایس آئی لیاقت شدید زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں مختارعلی اور سلمان پٹھان شامل ہیں۔
ہاشم بروہی نے بتایا کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنےو الے چاروں مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی حیدرآبادعدیل چانڈیوپولیس پارٹی پر حملے کے بعد سول اسپتال پہنچے اور جاں بحق افراد اور زخمی اے ایس آئی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں کیس کا فریادی اور ملزمان کی طرف سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس پارٹی پر اے ایس ا ئی
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔