یوم شہادت حضرت علیؑ، لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی زیرصدارت پولیس افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر شوکت، ڈی ایس پی ایم ٹی سیکشن ثاقب بٹ، ریزرو انسپکٹر لائن بابر اشرف انصاری اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ پولیس لائن سے لاجسٹک، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس، خاردار تاریں و دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔
ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق اہم مجالس و جلوسوں کیلئے لاجسٹک بروقت پہنچایا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس پی احمد زنیر چیمہ نے یوم شہادت حضرت علی پر پولیس لائن جائے گا نفری کو
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔