نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نوشہرہ(نیوز ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس افسر الیاس گاؤں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔