ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آج ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے، جس کے تحت حکومت نے اس بار عیدالفطر کے موقع پر سرکاری طور پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، یہ تعطیلات 31 مارچ پروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بلکہ شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق بھی پیشن گوئی کردی ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر58 منٹ پر ہوگی جب کہ 30 مارچ اور 29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا تو اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، جس کی وجہ سے ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا، یعنی 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔ جب کہ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کیتے ہیں کہ عید الفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو ہوسکتی ہے، 29 مارچ کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:58 بجے پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ کو منائی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شوال کا چاند عید الفطر کا اعلان الفطر کی مارچ کو چاند کی
پڑھیں:
سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
عثمان خان: سینٹ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،سینٹ اجلاس ایجنڈے میں وقفہ سوالات شامل،ایجنڈے میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، تحریک التوا سمیت دیگر شامل ہیں۔