حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)حکومت نے بہتر معاشی دستاویزات، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردئیے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے قوانین کے مطابق بانڈز میں سرمایہ کاری کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہوگی،انعامی رقم ٹیکس سے مشروط ہوگی لیکن اسے زکو ة سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، اس پیپر لیس سرمایہ کاری نقطہ نظر سے پرنٹنگ اور لاجسٹک اخراجات میں کمی کی توقع ہے۔
(جاری ہے)
ڈیجیٹل بانڈز خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے لہٰذادھوکہ دہی کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔مزید برآں، انعامات کی خرید، فروخت اور واپسی کے عمل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ہموار کیا جائے گا۔انعامی رقم براہ راست سرمایہ کار کے منسلک اکائونٹ میں جمع کی جائے گی ،سہ ماہی قرعہ اندازی ہوگی، قرعہ اندازی کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز پر شیئر کیا جائے گا، سرمایہ کاروں کے پاس بانڈز خریدتے وقت فائدہ اٹھانے والوں کو نامزد کرنے کا اختیار ہوگا جس میں خواہش کے مطابق نامزدگیوں میں ترمیم یا منسوخ کرنے کی اجازت ہوگی۔قواعد میں دیگرشرائط بھی بتائی گئی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
اسلام آباد:ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام کارگو 30 ستمبر تک پہنچیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ چینی درآمد کرنے کے لیے 25 ہزار میٹرک ٹن کی دو شپمنٹ یا ایک 50 ہزار میٹرک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہوگی۔
ٹی سی پی کے مطابق 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی، اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چینی کی شپمنٹ میں تاخیر ہونے سے 0.25 ڈالر فی میٹرک ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا اور چینی درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کی ذمہ داری ٹی سی پی کی ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سفید چینی کی درآمد کا معیار پی ایس کیو سی اے کے مطابق ہوگا۔