برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر 5 سال سے عائد پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دےگی اور برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری بھی دی جائے گی۔
کیا انار کھانے سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے؟
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملے کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدودکی بندش پربھارتی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر
نئی دہلی(ممتازرپورٹ)پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدودکی بندش کے بعد بھارت کی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر، متبادل روٹس کے پیش نظرمسافروں کونئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکاآپشن دےدیاگیا،متعددممالک کےلئے پروازیں تاخیرکاشکارہونے کاخدشہ ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق باکستانی فضائی حدودبندہونے کے بعد ایئرانڈیا،انڈیگو اور سپائس جیٹ سمیت بھارتی ایئرلائنز نے اعلان کیاکہ شمالی امریکہ،برطانیہ،یورپ اورمشرق وسطیٰ سے آنے اورجانے والی پروازیں متبادل روٹ اختیارکریں گی۔انڈیاکی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگونے ٹریول ایڈوائزری میں مسافروں سے کہاکہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے ویب سائٹ دیکھتے رہیں، مسافروں سے کہاگیاکہ وہ نئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکے آپشن بھی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کریں۔ایڈائزر ی میں پروازوں کی آمدورفت میں تاخیرکابھی عندیہ دیاگیاہے۔
Post Views: 1