Express News:
2025-09-18@00:09:34 GMT

جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

جرمنی کے ایک شہر نے 900 کے قریب کتوں کی پریڈ کا انعقاد کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

شہر ریگنسبرگ نے دنیا کی سب سے بڑی dogwalk کی میزبانی کی جسمیں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر پریڈ کی۔

کچھ شماروں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تعداد 1,175 تک ہو سکتی ہے لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ صرف 897 کی تصدیق کر سکا ہے۔

سیپی گلپیک، جنہوں نے ’ڈیکل میوزیم‘ کی بنیاد رکھی ہے اور اس پریڈ کا اہتمام کیا، کہا کہ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی میں کچھ مثبت توانائی لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر سیاسی نہیں ہے۔ یہاں تمام لوگ برابر ہیں، قطع نظر اس کے کہ جلد کا رنگ کچھ بھی ہو یا وہ کہاں سے آئے ہوں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا

جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا


ادارت: مقبول ملک

جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا

ایک جرمن عدالت نے آج منگل 16 ستمبر کو ایک افغان شخص کو، گزشتہ سال ایک اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملے میں ایک پولیس افسر کو ہلاک کرنے اور پانچ دیگر کو زخمی کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔


یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سلامتی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (AfD) کی حمایت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملزم کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اس کا نام صرف سلیمان اے بتایا گیا ہے، جس نے گزشتہ سال مئی کے آخر میں جرمنی کے مغربی شہر منہائیم میں اسلام مخالف گروپ ’پیکس یوروپا‘ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک ریلی کے دوران لوگوں پر ایک بڑے شکاری چاقو سے حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)


سلیمان اے نے اس ریلی سے خطاب کرنے والے ایک شخص اور کئی مظاہرین پر حملہ کیا، جس کے بعد پھر ایک پولیس افسر کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ پولیس افسر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔
ملزم کو جون 2024ء میں اس کی گرفتاری کے دوران لگنے والی چوٹوں کے بعد ہسپتال میں انتہائی نگہداشت سے فارغ ہونے کے بعد مقدمے کی سماعت سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔
اگرچہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نامی گروپ کے ساتھ ہمدردی رکھتا تھا، تاہم اس پر دہشت گرد کے طور پر مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ اسے ایک قتل اور اقدام قتل کے پانچ الزامات کا سامنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں حملہ کرنےوالے افغانی کو عمر قید
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • نائجیریا میں 8 ہزار 780 کلو جولو ف رائس تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا
  • پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
  • کروشین غوطہ خور نے 29 منٹ تک سانس روک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا