یوم علی (ع) کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
شہادت مولا علی (ع) کی مجالس و جلوس کے انتظامات و سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایام شہادت مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری کی زیر صدارت علماء کرام، ماتمی، انجمنوں اور انتظامی افسران کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والی مجالس عزاء اور جلوسہائے عزاداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی علیہ السلام کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ بلوچستان، کے پی کے اور ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکے اور علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔ جبکہ سندھ میں بھی چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور بدامنی عروج پر ہے۔ ایسے میں یوم علی علیہ السلام کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگراموں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائی جائے، جبکہ جلوسہائے عزاداری کے روٹس کی صفائی اور لائٹنگ کا بروقت اہتمام کیا جائے۔ نیاز سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی معاونت کے لئے اسکاؤٹس کے جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قیام امن کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے ایس ایس پی صدام حسین خاصخیلی، بزرگ شیعہ رہنماء سید احسان علی شاہ بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، جعفریہ الائنس کے رہنماء زوار شاہنواز جعفری، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری اور جماعت اہل سنت کے رہنماء پیر سید اعجاز علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی علیہ السلام مجالس عزاء عزاداری کے السلام کی انہوں نے یوم علی
پڑھیں:
امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ دار نے پولیس رپورٹ درج کروائی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچے کو مدعا علیہ نے اپنے گاڑی میں بٹھا کر اس کے گھر کے قریب رہائشی علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کیا اور سامنے آنے والے شواہد نے واقعے کے دن جائے وقوعہ پر مدعا علیہ کی گاڑی کی موجودگی کی تصدیق کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ علاقے سے نکلنے سے پہلے کار کو ایک سکول کے قریب پارک کیا گیا تھا۔