ٹک ٹاک میں مفید فیچر پیش کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے نیا سیکیورٹی چیک اپ پیش کردیا۔
ٹک ٹاک نے سیکیورٹی چیک اپ کے نام سے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کی آسانی کے لیے اب تمام سیکیورٹی چیک اپس کو ایک ہی جگہ ایک ہی ڈیش بورڈ میں کردیا گیا۔صارفین سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جانے کے بعد سیکیورٹی اینڈ پرمشن میں جاکر سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کر سکیں گے۔
صارفین کے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ کرنے اور کبھی اکاؤنٹ تک دوسری جگہ سے رسائی حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی چیک اپ کو بہتر بنادیا گیا ہے۔سیکیورٹی چیک اپ ڈیش بورڈ کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو فون نمبر، ای میل اور بائیو میٹرک سے منسلک کرسکیں گے، اکاؤنٹ کو فیس لاک سے بھی منسلک کیا جا سکے گا۔اسی طرح سیکیورٹی چیک اپ کے ڈیش بورڈ پر صارفین کو اپنے پاس کی ورڈز بنانے اور ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن کے فیچرز تک بھی رسائی دی گئی ہے۔
اب ٹک ٹاک صارفین ایک ہی ڈیش بورڈ پر جاکر اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی بڑھا سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ تمام سیکیورٹی فیچرز کو الگ الگ ڈیش بورڈز پر جاکر استعمال کرنا پڑتا تھا۔نئے سیکیورٹی چیک اپ سے قبل گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے پیرنٹل کنٹرول کے نئے فیچرز بھی پیش کرتے ہوئے والدین کو اپنے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی کرنے کے زیادہ اختیارات دیے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیش بورڈ اکاو نٹ ایک ہی ٹک ٹاک
پڑھیں:
لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔
4مزیدپڑھیں: ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟