خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے:آسٹریلوی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلوی حکومت پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین سمیر حسین نے ان کا استقبال کیا۔
نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار سفارتی تعلقات ہیں، کھیلوں کی بدولت دونوں ممالک اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہا جائے گا، آسٹریلوی حکومت ہاکی کی ترقی کے لئے اکیڈمی کے ساتھ تعاون کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں انٹرنیشنل ہاکی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، اچھے نتائج کے لئے سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ نیل ہاکنز نے اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں کی کارکردگی کو سراہا، ان کے ساتھ ہاکی کھیلی اور ہاکی سٹکس، گیندیں اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے اکیڈمی میں فراہم کردہ سہولیات کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔
اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے خیرمقدمی کلمات ادا کئے اور غیرمعمولی تعاون پر سندھ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے اکیڈمی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی آسٹریلیا جا کر ہاکی کی تربیت حاصل کریں۔
پاک بحریہ اور روسی بحریہ کی مشق عربین مون سون VI کا بحیرۂ عرب میں انعقاد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اکیڈمی کے ہاکی میں انہوں نے کہا کہ کے لئے نے کہا
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں قائم مقام صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، ہمایوں خان سے بھی ملاقات کی۔ ہمایوں خان نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین قائم مقام صدر مدد کی اپیل