لاہور:

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔ 

 تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں  کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے،  جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت ہمارے پاس 22 لاکھ ٹن گندم موجود تھی، جبکہ انہوں نے وافر گندم کے باوجود گندم امپورٹ کی، ان کی ظالمانہ پالیسیوں جی وجہ سے اس دفعہ 30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے۔ 

ملک احمد خان نے کہا کہ  مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی ائی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی۔ 

ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیفمیشن ایکٹ انہوں نے اپنا کارنامہ بتایا ہے، یعنی  لفظ چھںیننا اور اظہار رائے پر قدغن لگانا انہوں نے اپنی کارکردگی میں دکھایا ہے۔ 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پریس کلب کی معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ پچاس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی تھی۔ 

ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں،  میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں۔ 

وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی،پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک، صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نےشرکت کی۔ 

رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اعجاز شفی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک تھے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف لیڈر پنجاب اسمبلی وائٹ پیپر جاری اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا۔لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مریم نواز نے انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے، منشیات فروشوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ لازمی ہے، منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، دیرینہ مسائل پر اب کوئی مصلحت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جرائم پیشہ افراد قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں، مساجد میں جا کر توبہ کر رہے ہیں، انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی۔

متعلقہ مضامین

  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، دوہرے قتل کیخلاف قرارداد پیش
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان پنجاب اسمبلی بحال
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز