دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،فوٹو: پی آئی ڈی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری شکیل قادر، آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوتو ملک ٹھیک ہوسکتاہے: سراج الحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔