بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں خاتمہ اور اور تنخواہ پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت معاہدوں پر نظر ثانی پر مجبور ہوئی اور یوں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح حکمرانوں کو تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن وسنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اوررتوڈیرو میںسیرت النبی ؐکے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر امیرضلع ایڈووکیٹ نادرکھوسہ، مقامی امیر رمیز راجا شیخ بھی موجود تھے۔ صوبائی رہنما کا مزیدکہنا تھاکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آئے ہوئے مملکت پاکستان کو 78 سال گزرچکے ہیں لیکن مسلم اکثریتی ہونے کے باوجود ایک دن کے لیے بھی یہاںرحمت العالمین ؐ کا بابرکت نظام نافذ نہیں کیا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی بدامنی رزق کی تنگی سیلاب سمیت بے شمار مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے۔نجات کا واحد حل زندگی کے ہردائرے میں سیرت طیبہ ؐ کو اپنانا ہے۔ ماہ مبارک میں اس عزم کا اظہار کیا جائے کہ ہم مغرب کے فرسودہ اورشیطانی نظام سے نجات اورزندگی کی آخری سانس تک نظام مصطفوی ؐ کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔