کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، 12 ہزار ڈالر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے کام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے 12 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر نقدی برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارملزمان کی شناخت نورالحق سومرواورعبد الرشید کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کوکارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر ، 200 سعودی ریال اور20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیےگئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کومطمئن نہ کرسکے،گرفتارملزمان سےتفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ دیگرکی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔