جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئررہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے ہیں۔
بدھ کی شام بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام ف کے سنیر رہنما اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے
خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کی طبیعت گھر میں ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے،حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
حافظ حسین احمد کون تھے؟جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کی پیدائش 1951 میں وادی کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی جس میں اسلامی ادب، قرآن، حدیث اور فقہ کے علوم میں مہارت حاصل کی جبکہ انہوں نے روایتی درس نظامی کا کورس بھی کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
حافظ حسین احمد نے اپنے سیاسی سفر کا اغاز 1973 میں زمانہ طالب علمی کے دوران کیا۔ اپنی سیاسی جد وجہد میں وہ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور مرکزی عہدوں پر فائز رہے جبکہ انہوں نے پاکستان نیشنل الائنس میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔
اپنے سیاسی سفر کے دوران 1988 سے 1990 تک مستونگ سے رکن قومی اسمبلی رہے، 1991 سے 1994 کے دوران سینیٹ کے ممبر رہے جبکہ 2002 سے 2007 تک رکن قومی اسمبلی کے فرائض سر انجام دیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انتقال پاکستان جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پاکستان جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
پڑھیں:
لاہور: پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر دین محمد پہلوان 100 برس سے زائد عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی تھے۔
بابا دین محمد نے 1954 کے منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ وہ نہ صرف ایشین گیمز کے ہیرو تھے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے برونز میڈل جیتا اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر کھیل نے کہا کہ:
دین محمد کی خدمات ملک کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی ریسلنگ کو شناخت دلائی۔
بابا دین محمد کی وفات نہ صرف اسپورٹس برادری بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔