دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔
دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس شو میں دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق بات کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔
دانش تیمور نے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے۔
ان کے اس بیان میں ’فی الحال‘ کے لفظ نے تنازع کو جنم دیا کیونکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اسے اس طرح لیا کہ گویا وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
شدید تنقید کے بعد دانش تیمور نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بیان پر معذرت کی اور اپنی بات کو مزید واضح کیا۔
ویڈیو میں دانش تیمور نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا، کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔
دانش تیمور کے بیان پر جہاں تنقید ہو رہی تھی، وہیں مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہو گئی تھیں کہ کہیں ان کے اور عائزہ خان کے درمیان اختلافات تو نہیں؟ تاہم اس ویڈیو کے بعد عائزہ خان نے بھی ردِعمل دیا اور دانش تیمور کے حق میں تبصرہ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔
عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔
دانش تیمور کی وضاحت کے بعد ان کے مداحوں میں ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو ملا، کچھ لوگوں نے ان کے معذرت خواہانہ انداز کو سراہا اور انہیں سپورٹ کیا، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ انہیں اپنے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانش تیمور نے کہ میں
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔