اسلام آباد میں سیاحت، شہری سہولتوں اور رمضان میں قیمتوں کے کنٹرول کیلئے عملی اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری)چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ، شہریوں کی سہولیات اور اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہریوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کریں گے بلکہ اسلام آباد کو سیاحت کے لحاظ سے بھی ایک اہم مرکز بنائیں گے.
واضح رہے موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ شہریوں کی بہتری اور شہر کی ترقی کیلئے انتہائی پر عزم ہے. اس ضمن میں انفراسٹرکچر، سیاحت اور دیگر تفریحی منصوبوں کے ذریعے اسلام آباد کو ایک جدید اور پُرکشش شہر بنانے کی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں.
مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخوں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی. بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس حوالے سے ابتک 6105 مقامات پر انسپکشن کے دوران 183 دکانوں کو سیل جبکہ 127 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے. اس طرح قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1393 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے. واضح رہے مجموعی طور پر ابتک 1,736,500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے جاچکے ہیں.
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت قائم کئے گئے سستے بازاروں میں سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں تاکہ عوام کو اصل قیمتوں سے آگاہی حاصل ہوسکے. انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی.
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی اشیاء خریدیں. Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد کہا کہ
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔