اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوروز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوروز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایاں کرتا ہے۔ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے۔ نوروز تجدید مسرت، امن اور خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔
اس سال کا تھیم – “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔
حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے.
ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز- حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
Post Views: 1