مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے گمراہ کرنے کی کوشش کی: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے 4000 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ اگلے 8 برس میں سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین 3 سے 4 سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ
پڑھیں:
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ سے نظام پر صارف کا اعتماد بحال ہوگا، تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹر کی قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے تک لائی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا شفاف اور مسابقتی خریداری سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا امکان ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی۔