پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باضابطہ طور پر جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟
جنوبی افریقی آل راؤنڈر کی جانب سے دیے گئے جواب میں مالیاتی تحفظ اور طویل مدتی کیریئر کی ترقی کو بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ابتدائی طور پر کوربن بوش کو پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل 10 کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم بوش نے اس کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز میں شامل ہونے کا انتخاب کیا۔
کوربن بوش کے اس اقدام سے پی سی بی حکام مایوس ہو گئے اور پی ایس ایل سے ان کی وابستگی پر سوالات اٹھائے۔ بورڈ نے ان کی دستبرداری کو معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا۔
تاہم کوربن بوش کی جانب سے دیے گئے جواب میں پی سی بی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ان کے فیصلے کا مقصد پی ایس ایل کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آئی پی ایل میں فرنچائز کے غلبے اور متعدد لیگز میں اس کے مضبوط عالمی رابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی انڈینز کے ساتھ سائن کرنا کیریئر کا ایک اسٹریٹجک اقدام تھا۔
کوربن بوش کی دستبرداری کے بعد پشاور زلمی کے لیے اب آنے والے سیزن کے لیے متبادل کے طور پر آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز مچل اوون کو سائن کرنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پشاور زلمی پی ایس ایل پی سی بی کوربن بوش ممبئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پشاور زلمی پی ایس ایل پی سی بی کوربن بوش پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کوربن بوش پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
ایشیا کپ 2025 کے مجوزہ شیڈول اور میزبان ملک سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار، بھارتی حکومت کا گرین سگنل
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 8 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ ابتدائی مرحلہ 5 سے 10 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے تاہم مکمل شیڈول کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور ٹیمیں
ایشیا کپ 2025 اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کی جا سکے جو بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں فروری میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں گروپ اسٹیج، سپر فور اور فائنل کا مرحلہ ہوگا جہاں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔
میزبانی کا تنازع اور ممکنہ مقامابتدائی طور پر اس ایونٹ کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث اب ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں نہ کھیلنے پر اتفاق کیا۔ اس فیصلے کے بعد غیر جانبدار مقام کا انتخاب ناگزیر ہو گیا۔
دبئی اور ابوظہبی میں زیادہ تر میچز منعقد ہونے کی توقع ہے۔ یو اے ای کو اس حوالے سے ترجیح دی گئی ہے کیونکہ وہاں ماضی میں بھی کامیابی سے ایشیا کپ، آئی پی ایل اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس منعقد ہو چکے ہیں۔
دیگر ممکنہ مقامات پر بھی غور کیا گیا مگر بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ تجارتی کشیدگی اور ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ کی منسوخی جیسے واقعات کے باعث ان مقامات کو غیر موزوں قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کو شکست، افغانستان نے ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کا تاج سر پر سجا لیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ (24 اور 25 جولائی) ڈھاکہ میں جاری ہے جہاں ٹورنامنٹ کے شیڈول، فارمیٹ اور مقام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اجلاس میں آن لائن شرکت کر رہے ہیں جبکہ پی سی بی اور دیگر رکن بورڈز بھی اس مشاورت کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکا نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشا کپ ایشیا کپ پاک بھارت میچ ایشیا کپ شیڈول