عمرہ زائرین سے بھری پی آئی اے پرواز کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔
پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 860 سے بدھ کی رات پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد پی بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، پرندہ ٹکرانے کے وقت پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
ترجمان پی آئی کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کیلئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پرندہ ٹکرانے لاہور ا پی ا ئی
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔