خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی حالتِ زار پر سیکریٹری تعلیم طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی حالتِ زار پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم کے پی کو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کے اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے سیکریٹری تعلیم کے پی کی عدم موجودگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو اہمیت ہی نہیں دے رہے، ایک سیکریٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا، مذاق بنایا ہوا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے یہ بھی کہا کہ پشاور سے سیکریٹری صاحب 2 گھنٹے میں آ سکتے ہیں، انہیں بلائیں، ہمیں ان کو بلانے کا طریقہ آتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔