پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پراسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمہ داروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا  اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع تونسہ میں سرکاری اسکول میں قائم گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری کرلی گئیں۔ تونسہ پولیس تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تونسہ کے بوائز ہائی اسکول میں قائم ویئر ہاؤس سے 43665 کتابیں چوری کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پراسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمہ داروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا  اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری اسکولوں میں اسی ماہ میں تقسیم کرنا تھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کتابیں چوری کے مطابق

پڑھیں:

بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

بھکر:

بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ: تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
  • تونسہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 20 سے زائد دیہات زیر آب
  • کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند، 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
  • ندا یاسر کو ایک بار پھر اپنی ملازمہ کی چوری کی کہانی سنانے پر تنقید کا سامنا
  • لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا