معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کرکے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر کے دل کی بات منہ پر آگئی
اداکار اذان اسود ہارون کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2ماہ کے لیے لی اور واپس نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار اذان اسود ہارون نازش جہانگیر وارنٹ گرفتاری جاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار اذان اسود ہارون نازش جہانگیر وارنٹ گرفتاری جاری اداکارہ نازش جہانگیر
پڑھیں:
شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر چیری آٹو کے وفد نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل پاکستان چین ملاقات