پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور اسی تسلسل میں مزید 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمدزیب کے گھر پر چھاپا مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد اقبال زخمی اور کانسٹیبل نیاز محمد سکنہ اسلام پور گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
زخمی اور جاں بحق کانسٹیبل کو سینٹرل اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں، جس میں اب تک کئی اہل کار جاں بحق ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ کے
پڑھیں:
شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
پشاور:شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔
ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔
بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔
سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔