آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے باعث پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ لگ بھگ 70 فائر فائٹرز لندن کے مغرب میں لگنے والی آگ پر قابو پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ کے مصروف ترین اور دنیا کے 5ویں مصروف ترین ہوائی اڈے ہیتھرو میں بڑے پیمانے پر بجلی منقطع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بک ’یورینیم پیکج‘ ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد
آسمان میں نارنجی رنگ کے بڑے بڑے شعلے اور دھواں دیکھا جا سکتا ہے، 150 کے قریب لوگوں کو قریبی عمارتوں سے نکالا گیا اور ہزاروں املاک بجلی سے محروم ہیں، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Due to a fire at an electrical substation supplying the airport, Heathrow is experiencing a significant power outage.
To maintain the safety of our passengers and colleagues, Heathrow will be closed until 23h59 on 21 March.
Passengers are advised not to travel to the airport… pic.twitter.com/7SWNJP8ojd
— Heathrow Airport (@HeathrowAirport) March 21, 2025
ہمارے مسافروں اور ساتھیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے، ہیتھرو 21 مارچ کی رات 11:59 بجے تک بند رہے گا، ہیتھرو ایئرپورٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے بک ’یورینیم پیکج‘ ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار24کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ جانے والی کم از کم 120 ان باؤنڈ پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑنا پڑا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ہیتھرو اترنے اور اڑنے والی کم از کم 1,351 پروازیں متاثر ہوں گی، ان میں وہ پروازیں شامل نہیں ہیں جو ہوائی جہاز کی پوزیشن سے باہر ہونے کی وجہ سے منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:ہیتھرو ایئرپورٹ پر یورینیئم ، پاکستانی وزراتِ خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا
برٹش ایئرویز کی خود ہی 341 پروازیں جمعہ کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے والی تھیں، فلائٹ راڈار 24 کے ترجمان ایان پیٹچینک کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے اور یہ دنیا بھر میں ایئرلائنز کے آپریشنز میں خلل پیداکرےگا۔
قنطاس ایئرویز نے اپنی پرواز پرتھ سے پیرس بھیجی، یونائیٹڈ ایئرلائنز کی نیویارک کی پرواز شینن، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوئی اور سان فرانسسکو سے یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز لندن کے بجائے واشنگٹن ڈی سی میں اترنے والی تھی۔
امریکا سے آنے والی کچھ پروازوں کو دوران پرواز ہی فضا میں اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے اپنے روانگی کے مقام پر واپس لوٹنا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرلینڈ آتشزدگی الیکٹریکل سب اسٹیشن برٹش ایئرویز سان فرانسسکو فلائٹ راڈار 24 فلائٹ شیڈول ہیتھرو ایئرپورٹ واشنگٹن ڈی سی یونائیٹڈ ایئرلائنزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ ا تشزدگی برٹش ایئرویز سان فرانسسکو فلائٹ شیڈول ہیتھرو ایئرپورٹ واشنگٹن ڈی سی یونائیٹڈ ایئرلائنز
پڑھیں:
عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔
عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا
35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائع
عازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیں
عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائع
رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے
حج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائع
ایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہ
عازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس