بلتستان یونیورسٹی اور آسٹریا کے تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ پاکستان اور آسٹریا کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور زیادہ سے زیادہ یورپی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرے گا۔ کامران ملک نے پاکستان اور آسٹریا کے مابین مضبوط صنعتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔ شمشاد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان اور آسٹریا کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیاں طلبہ کے تبادلے کے پروگرامز (اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز) کے علاوہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور طلبہ کے لیے شارٹ کورسز کا اجراء بھی کر سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت اور آسٹریا کے اداروں کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر اینڈریا وِکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
آصف علی زرداری نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے بھی مستفید ہو سکتا ہے، آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے