ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان میں تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچر اور جدید اسلحے سے حملہ آور ہوئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آر پی او کے مطابق رواں مہینے میں یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے پر واقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
اس موقع پر صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی، مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے صوبائی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔